سیلفی جنون
موبائل کی سکرین آن کرتے ہی فیس بک سمیت کوئی بھی سوشل میڈیا دیکھیں تو سب پر سیلفی کا جنون چڑھا نظر آتا ہے۔ عیدالاضحی کی مناسب سے صرف دو روز قبل لوگ قربانی کیلئے خریدے گئے جانوروں کیساتھ سیلفیاں بنا رہے تھے لیکن اب وہی افراد ان ہی جانوروں کی اتری ہوئی کھال اور ان کے گوشت سے بنی تکہ بوٹی کھاتے سیلفیاں بنا رہے ہیں۔
سیلفی جنون حج کی سعادت حاصل کرنے والے بہت سے افراد پر بھی چڑھا ہے جو خانہ کعبہ کے سامنے اور روضہ رسولﷺ کے سامنے کھڑے ہو کر سیلفی بناتے ہیں اور وہاں موجود اسلامی یادگاروں کے ساتھ بھی سیلفی لینا نہیں بھولتے تاکہ جب وہ وطن واپس لوٹ جائیں تو ان تصاویر کے سہارے ماضی کو یاد کر سکیں۔
اس مرتبہ ایک ”حاجی صاحب“ نے سال کی سب سے بہترین سیلفی بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور ایسا کام کرتے ہوئے سیلفی بنائی ہے جو آج تک کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ یہ حاجی صاحب فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران جب شیطان کو کنکریاں مارنے پہنچے تو اس موقع پر سیلفی بنانا بھی ضروری سمجھا۔
بس پھر کیا تھا، ایک ہاتھ میں سمارٹ فون تھاما اور دوسرے میں کنکر پکڑ کر شیطان کو مارنے کا سٹائل بنایا اور ”کڑچ“ کر کے سیلفی بنا لی۔ ان کے اس انداز میں سیلفی لیتے ہوئے وہاں موجود ایک اور نامعلوم شخص نے تصویر بنا لی جو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے اور ہر کوئی ”حاجی صاحب“ کے اس سٹائل پر ’فدا‘ نظر آ رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں