تازہ ترین
لوڈ ہو رہی ہے

اتوار، 26 ستمبر، 2021

اردو فونٹ، اور اردو خطاطی


اردو زبان اپنی ترکیب میں خاص ہے اور خطِ نستعلیق اس کا چہرہ ہے۔ اینڈرائڈ اور آئی فون پر ایسی بےشمار ایپس مل جاتی ہیں جن کی مدد سے ہم متن اور تصاویر یکجا کر کے کوئی ڈیزائن تخلیق کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کینوا، انفنائٹ ڈیزائنر اور لوگو میکر قابلِ ذکر ہیں لیکن ان سب میں اردو بلکہ نستعلیق فونٹ کا استعمال مشکل تر ہے۔ متن نگار کے نام سے ایک فارسی ایپ بھی موجود ہے لیکن اس میں اردو کے لیے اس قدر فونٹس شامل نہیں ہیں۔ اب پاکستانی ڈیویلپرز نے بھی اس جانب توجہ کی  ہے اور دو تین برس کے عرصے میں اردو کی ایپس بھی میدان میں آ چکی ہیں۔ ان ایپس میں امیجیٹر قابلِ ذکر ہے کیونکہ اس کے خالق جناب جناب عادل سومرو اردو ادب اور نستعلیق خطاطی سے محبت بھی رکھتے ہیں۔


عادل صاحب نے اس میں اردو، فارسی اور عربی کے مقبول فانٹس جمع کر دیے ہیں اور اس کے ساتھ پسندیدہ فونٹ شامل کرنے کی سہولت بھی دے دی یے۔ نہ صرف یہ بلکہ عربی خط کی مشہور ایپ کیلی پرو یا انا محترف الخط سے ملتا جلتا ایک فنکشن بھی دے دیا ہے جس کی مدد سے آپ ایک سطر میں ٹائپ کیے گئے متن کے حروف کی نشست اور فاصلے میں ترمیم کر سکتے ہیں یعنی اخباری شہ سرخی کی طرح کمپوزیشن بنا سکتے ہیں۔ مجھے یہ فنکشن پسند ٓیا ہے اگرشہ میں اسے موجودہ صورت اس بہتر دیکھنے کا خواہاں ہوں۔

استعمال کنندہ کی مدد کے لئے وڈیوز کی اچھی خاصی تعداد بھی موجود ہے اور عادل صاحب خود بھی ای میلز کا جواب دیتے ہیں۔

اردو سے محبت رکھنے والوں کے لیے یہ ایپ کسی تحفے سے کم نہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں