پیر، 16 ستمبر، 2024

 

امت خرافات میں کھو گئی.  😢
باقی ہر کام ہو رہا ہے. بہت دین کی محنت ہو رہی ہے لیکن اصل محنت کہ
اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام
جی ہاں نظام جس کو بدلنے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ والہ نے ہر مشقت اٹھائی
اس نظام کے لئے محنت تو درکنار نام لینا بھی گوارا نہی کیا جاتا.
آپ پاکستان تو کیا امریکہ یورپ وغیرہ میں مدرسے کھولیں خانقاہیں کھولیں اور دین کے بڑے بڑے کام کریں اسلامی  یو ٹیوب چینل بنائیں اور بیٹھ پر بھڑکیں ماریں کوئی نہی روکے گا.  لیکن آپ اگر نظام کی بات کریں گے تو امریکہ و یورپ تو بہت دور رہے, یہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بھی آپ کو لٹکا دیا جائے گا. چینل بلاک کر دیئے جائیں گے.  آپ پر گولیاں چلا دی جائیں گی اور فاسفورس بم برسا دئے جائیں گے.
جیسا کہ لال مسجد والوں کیسا تھ ہوا.
اور اسلامی جمہوریہ میں لاکھوں مدارس سینکڑوں اسلامی تحریکوں تنظیموں جماعتوں کے ہوتے ہوئے کوئی بھی ان کو بچا نہ سکا.
تم اپنے ملک میں رہتے ہوئے ان کو بچا نہ سکے تو فلسطین و کشمیر کی کیوں بات کرتے ہو جہاں تمہارا سب سے بڑا بہانا اور سب بڑی رکاوٹ سرحدیں ہیں.

ویسے عام حالات میں ان تمام کی اہمیت مسلم ہے اور اس سے انکار نہی کیا جا سکتا  مگر لال مسجد جیسے حالات میں اگر یہ لوگ کائی نمایاں کارکردگی نہی دکھا سکتے تو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور ان کا وجود بے وقعت ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں