تازہ ترین
لوڈ ہو رہی ہے

ہفتہ، 12 فروری، 2022

قدم ہیں بلال آج چلنے سے عاری


یہ لو میرا قرآن یہ لو میری سنت
یہ دکھلائے گی تم کو اب راہ جنت
قدم ہیں بلال آج چلنے سے عاری
لو اب الوداع الوداع ہے ہماری
پڑے جو مصیبت صبر تم اٹھانا
مگر دل کسی کا نہ ہر گز دکھانا
یہی یاد رکھنا نصیحت ہماری
لو اب الوداع الوداع ہے ہماری
تمہیں پل صراط پہ خود آکر ملوں گا
میں امت کو اس سے گرنے نہ دوں گا
کروں گا وہاں میں نگہداری تمہاری
لو اب الوداع الوداع ہے ہماری
گر وہاں نہ ہو تو کوثر پر ملوں گا
میں امت کو پیاسا جانے نہ دوں گا
بجھاءوں گا تشنہ لبی میں تمہاری
لو اب الوداع الوداع ہے ہماری
گر وہاں نہ ہو تو میزاں پر ملوں گا
میں بدیوں کے پلڑے کو جھکنے نہ دوں گا
جھکاءوں کا پلڑا نیکی کا تمہاری
لو اب الوداع الوداع ہے ہماری
گر وہاں نہ ہوں تو عرش پر ملوں گا
میں رو رو کے حق سے دعائیں کروں گا
کروں گا وہاں میں آہ و زاری تمہاری
لو اب الوداع الوداع ہے ہماری

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں