تازہ ترین
لوڈ ہو رہی ہے

پیر، 22 جنوری، 2018

دیسی گھی میں چھپے صحت کے خزانے

ویسے تو آج کل اکثر کھانے تیل میں پکائے جاتے ہیں لیکن دیسی گھی وہ چیز ہے جو صدیوں سے استعمال ہورہی ہے ۔درحقیقت دیسی گھی  مکھن کی شفاف شکل ہے۔اس کا استعمال کھانوں کو مزیدار کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔دیسی گھی کی غذائی افادیت دیگر خوردنی اشیاء سے زیادہ طاقت بخش ہے۔

٭ توانائی بخش
دیسی گھی میں  موجود چربی کے  ہمارے جسم کے لئے بہت فائدے مند ہوتی ہے،جسے ہمارا جگر  بآسانی تونائی میں تبدیل کردیتا ہے۔ دیسی گھی میں موجود چربی ہمارےجسم میں  جمتی نہیں ہے،  اس لئے اس کے استعمال سے وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوتا۔

٭  جلد آگ نہ پکرنا
عام تیل جو ہم کھانا پکانے کے لئے استعمال کرتے ہیں ،وہ اپنے اندر حرارت کو جذب کرلیتے ہیں ۔ عام تیل جلدی آگ پکڑلیتے ہیں،اس لئے ان کا استعمال کرتے وقت ہمیں بہت دھیان رکھنا ہوتا ہے،جبکہ  دیسی گھی کا استعمال آپ  کی اس مشکل کو آسان کر دیتا ہے۔ دیسی گھی جلدی آگ نہیں پکڑتا۔

٭ دائمی قبض کا خاتمہ
دائمی قبض سے پریشان لوگوں کے لئے دیسی گھی کا استعمال   بہترین علاج ہے۔ رات میں سوتے وقت  ایک  گلاس نیم  گرم دودھ میں  ایک چائے کا چمچ دیسی گھی ملا کر پینے سے نہ صاف دائمی قبض کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ میٹا بولزم کو بھی بڑھاتا ہے۔

٭  ہڈیوں کی مضبوطی
دیسی گھی میں  وٹامن  K وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو ایک فیٹ سولیبل وٹامن ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق، کیلشیم کے مقابلے وٹامن k  ہڈیوں کی زیادہ بہتر تعمیر کرتا ہے۔

٭آنکھوں کی حفاظت
دیسی میں وٹامن  A کی  مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامن   A کا استعمال آنکھوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔

٭ مدافعاتی نظام کی بہتری
 دیسی گھی میں موجود ایک بہت ہی اہم جزو بیوٹیرک ایسڈ ہوتا ہے۔ یہ ایسڈ ہمارے جسم میں  موجود ‘ٹی سیل’ کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے،جوہمارے مدافعاتی نظام  کے سب سے ضروری خلیے ہوتے ہیں۔

٭  نظام انہظام  کی بہتری
دیسی گھی کا استعمال  دوسرے گھی اور خوردنی تیل کی طرح نظامِ انہظام کی کار کر دگی کو متاثر نہیں کرتا، بلکہ اس  میں موجود ایسڈز    ہاضمے کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔

٭  کینسر اور  بلیڈ پریشر کے لئے
دیسی گھی میں Conjugated Linolenic Acid (CLA) پایا جاتا ہے، جوکینسر اور جسم میں بننے والی پتریوں سے بچاتا ہے۔  یہ ایسڈ  جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، جسم میں سوجن اور چربی کا خاتمہ کر کے بلیڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

٭   متوازن ہارمونز
دیسی گھی میں وٹامنز A, D, E, اور K موجود ہوتے ہیں، جو ہمارے جسم میں ہارمونز کی پیداوار کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔

٭ دل کے لئے فائدے مند
دیسی گھی کاستعمال شریانوں میں خون کو  جمنے نہیں دیتا اور خون کی بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔ یہ جسم میں موجود مضر صحت  کولیسٹرول کا خاتمہ کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی سطح کوبنائےرکھتا ہے، اور صحت کو متوازن  رکھتا ہے

1 تبصرہ: