تازہ ترین
لوڈ ہو رہی ہے

اتوار، 10 اکتوبر، 2021

کریلے ‏اور ‏نوکری

کرنل صاحب نے یونٹ کے وزٹ کے دوران صوبیدار میجر صاحب کو لے کر میس کا وزٹ کیا اور پوچھا
 کہ آج میس میں کیا پکا ہے۔

صوبیدار میجر صاحب بولے۔"سر آج کریلے پکے ہیں"کرنل صاحب" بولے وااہ آج بہت اچھی سبزی پکی ہے مجھے بہت پسند ہے۔

صوبیدار میجر صاحب کہنے لگے "سر مجھے بھی بہت پسند  ہے جس دن یہ سبزی پکے میں صرف کریلے ہی کھاتا ہوں ساتھ روٹی نہیں کھاتا۔

کرنل صاحب گھر گۓ تو وہاں بھی کریلے پکے تھےالغرض کرنل صاحب کو دو دن لگاتار کریلے کھانے پڑے تو چڑ گۓ۔

اگلے وزٹ پر جب کرنل صاحب میس گئے تو پوچھا کیا پکایا ہے تو صوبیدار میجر صاحب جوش سے بولے سر کریلے پکے ہیں۔

کرنل صاحب کو غصہ آگیا کہنے لگے یہ واہیات سبزی آج پھر پکائی ہوئی ہے 

صوبیدار میجر صاحب بولے سر اللّٰہ سمجھائے ان میس والوں کو مجھے زرا بھی اچھی نہیں لگتی۔

کرنل صاحب حیران ہوکر بولے۔صاحب اس دن تو آپ کہہ رہے تھے مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔

صوبیدار میجر  نے کس کر سلیوٹ کیا اور بولے"سر ہم نے نوکری آپ کے ساتھ کرنی ہے کریلوں کے ساتھ نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں