تازہ ترین
لوڈ ہو رہی ہے

ہفتہ، 10 نومبر، 2012

ایکو ساؤنڈ سافٹ ویئر

ذیل میں آپ سے جس سافٹ ویئرکا تعارف کرایا جا رہا ہے اس کا نام ہے ایکو ساؤنڈ۔ 

  ایکو ساؤنڈ سافٹ ویئر ایک مفید اورچھوٹا سا سافٹ ویئر ہے جس کا سائز محض 1.329 کے بی ہے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ یہ بالکل فری بھی ہے. اس سے آپ دو طرح سے کام لے سکتے ہیں۔
نمبر ایک : اگر آپ اپنی آڈیو ویڈیو کو ایکو ساؤنڈ میں سننا چاہتے ہیں تو آپ پہلے اس سوفٹ ویئر کو اوپن کریں۔ اور پھر سٹارٹ پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ جس آڈیو، ویڈیو کو ایکو میں سننا چاہتے ہیں اس کو اوپن کریں
نمبر دو : آپ نے محفلوں اور پرگراموں میں ایکو سسٹم دیکھا ہوگا. اس کے ذریعے آپ بالکل ویسا ہی ایکو سسٹم بھی بنا سکتے ہیں. اس کے لئے آپ کے پاس ایک عدد مائک کا ہونا ضروری ہے. مائک کو سی پی یو میں لگائیں اور پھر ایکو سافٹ ویئر کو اوپن کریں. نیچے کئی آپشن موجود ہیں جنکی مدد سے آپ اپنی پسند کی سیٹنگ کر سکتے ہیں. اگر آپ ریکارڈنگ بھی کرنا چاہتے ہیں تو رائٹ ٹو فائل پر کلک کر دیں۔ اور پھر سٹارٹ پر کلک کر دیں. اب مائک میں بولئے آپ کو اپنی آواز ایکو ساؤنڈ میں سنائی دے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں