تازہ ترین
لوڈ ہو رہی ہے

جمعرات، 29 اگست، 2013

کیا کمپیوٹر کو بند کر دیا جائے ؟

بہت سے لوگ اس بارے میں تذبذب کا شکار ہوتے ہیں کہ جب وہ اپنا کمپیوٹر استعمال نہیں کررہے ہوتے تو کیا وہ اسے بند
کر دیں یا اسے مسلسل آن رکھیں۔ اس بارے میں بنیادی بات یہ یاد رکھیں کہ کمپیوٹر کو بند یا آن رکھنا آپ کی ضرورت پر منحصر ہے۔ کئی ویب سائٹس پر آپ کو یہ کہہ کر ڈرایا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنا پی سی بار بار آن آف کریں گے تواس سے اس کی کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے یا اس میں پاور سپلائی وغیرہ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وغیرہ۔

اس بارے میں چند نکات سامنے رکھیں۔
(1)
اگر آپ کا کمپیوٹر کسی نیٹ ورک سے منسلک ہے تو بہتر ہے کہ آپ کمپیوٹر کو چلتا چھوڑ دیں۔ اس لیےکہ بہت سے ایڈمنسٹریٹر رات کو سافٹ ویئر اپ گریڈ کرتے ہیں یا فائلوں کا بیک اپ لیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو یقین ہےکہ ایسا نہیں ہے تو اسے بند بھی کیا جا سکتا ہے
(2)
کمپیوٹر کو سرور کے طور پر استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسے ہر وقت چالو رکھیں۔ اگر کمپیوٹر کو فائل سرور، پرنٹ سرور یا ویب سرور کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تو اسے کل وقتی کارکن سمجھیں اور اسے بند نہ کریں۔
اگر یہ دونوں صورتیں نہیں ہیں تو پھر بہتر ہو گا کہ کام ختم کرنے کے بعد بند کر دیا جائے۔  ایک عام کمپیوٹر تین سو واٹ پاور استعمال کرتا ہے ہمارے ہاں بجلی کے جو ریٹس ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اگر آپ ہر وقت اپنے کمپیوٹر کو چلتا چھوڑ دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ سال بھر میں آپ اتنا بل ادا کر دیں جتنی کمپیوٹر کی قیمت بھی نہ ہو گی۔

کہا جاتا ہے کہ بار بار آن آف کرنے سے مین بورڈ کے سولڈر جوائنٹ پر برا اثر پڑتا ہے۔ یقین جانیئے کہ ایسی کوئٰی بات نہیں ہے۔ کمپیوٹر کی مینوفیکچرنگ کے لیے استعمال ہونے والی تمام چیزیں اتنی گھٹیا نہیں ہوتیں کہ درجہ حرارت کا معمولی تغیر بھی برداشت نہ کر سکیں۔ذرا سوچیے ٹی وی کو کتنی بار آن آف کیا جاتا ہے۔

آئی ٹی کی دنیا میں اس سوال پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ مجھے کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے دس سال یا شاید اس سے بھی زیادہ ہونے کو آئے ہیں اور میں اپنے کمپیوٹر کو ہر روز بند کرتا ہوں۔ مجھے اس نے کبھی تنگ نہیں کیا۔ شاید اسے بھی ہم
پاکستانیوں کی طرح آرام کرنا پسند ہے۔
نصیر احمد : آئی دنیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں